اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر کا ڈرافٹ تیار،ذرائع

167

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کا حتمی ڈرافٹ تیار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق تقریر کے ڈرافٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مسئلہ کمشیر اور را کی مداخلت پرسخت مؤقف اختیار کریں گے ، پاکستان میں را کی دہشت گردی کے ثبوت بھی پیش کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق تقریر کے ڈرافٹ کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ڈوزیئر بھی بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ڈوزیئرز میں بھارت کی قبائلی علاقوں، بلوچستان اور کراچی میں سرگرمیوں کے ثبوت موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تقریر کے دوران وزیراعظم لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ، ڈرافٹ کے مطابق وزیراعظم تقریر میں ایل او سی پر کشیدگی کم اور امن کے قیام کے لئے تجاویز بھی دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تقریر کے ڈرافٹ کے مطابق پاکستان سیکیورٹی کونسل میں بھارتی مستقل رکنیت کی مخالفت کرے گا، وزیراعظم ضرب عضب میں کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔