پاکستانی معلومات کے لئے اس نمبر00966125277537 رابطہ کریں، دفترخارجہ

325

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔ حادثے سے متعلق معلومات لینے کے لئے پاکستانی اس نمبر 00966125277537 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ڈی جی حج ابوعاکف کا کہنا ہے ابھی تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منیٰ حادثے سے متعلق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں اور حادثے کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ کے نواح میں منیٰ کی خیمہ بستی میں بھگڈر مچنے سے اب تک اطلاعات کے مطابق 717 حاجی شہید جبکہ 805 حجاج کرام زخمی ہو گئے ہیں ۔

محکمہ شہری دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حادثہ منیٰ کی 204 شاہراہ پر رونما ہوا۔ جب کچھ لوگ کی شدت کی وجہ سے بے ہوش کر گر پڑے ، جس پر بھگڈر مچ گئی ۔ بیان کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے۔

حادثہ حج کے آخری مناسک بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے موقع پر رونما ہوا جہاں لاکھوں حجاج جمرات کے مقام پر جمع تھے۔