سانحہ منیٰ:کراچی کی دو خواتین کی شہادت کی تصدیق ،وزیرمذہبی امور

191

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے سانحہ منیٰ میں کراچی کی دو خواتین کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے سانحہ منیٰ میں شہید خواتین حفصہ اور مسز نسرین کے لواحقین کو فون کر کے شہادت کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ سردار یوسف کا کہنا ہے مکہ کے النور اسپتال میں مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں موجود ہیں ، میتوں کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ۔ وزیرمذہبی امور کا کہنا ہے حادثے میں 3 پاکستانی عتیق الرحمان، اُن کی اہلیہ اور یونس مرزا زخمی ہوئے ہیں ۔