منیٰ سانحہ ، پاکستانی سفیر نے36 شہداء کی تصدیق کر دی

243

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے تازہ ترین تصدیقی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 35 زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ منظورالحق کا کہنا ہے کہ 135 لاپتہ افراد مل گئے ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے ۔

منظورالحق کا کہنا ہے مختلف اسپتالوں اور ہوٹلوں میں لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے امید ہے کہ تمام لاپتہ پاکستانی جلد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ۔