پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو جیت کے لئے 137 رنز کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان کی طرف سے سب سے نمایاں بلے بازشعیب ملک رہے جنہوں نے 24 گیندوں پر 35 رنز اسکور کئے ۔،
زمبابوے کے شہر ہرارے میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے ، اس طرح اپنی حریف زمبابوے کرکٹ ٹیم کو جیت کے 137 کا ہدف دیا ۔ پاکستان کے طرف سے سب نمایاں بلے باز شعیب ملک رہے جنہوں نے 24 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیئے ۔
پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز احمد شہزاد اور مختار احمد نے کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب احمد شہزاد 19 گیندوں پر 17 رنز بناکر چھیبھابھا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے ۔ دوسری وکٹ 25 رنز پرگری ۔ جب مختار احمد 4 گیندوں پر 4 رنز بناکر چھیبھابھا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 29 رنز پر گری جب صہیب مقصود 10 گیندوں پر 6 رنز بنا کر چھیبھابھا کی گیند پر کلین بولڈ ہو پویلین لوٹ گئے ۔ 71 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب 17 گیندوں پر 14 رنز بنا کر عمر اکمل پویلین لوٹ گئے ۔ ان کی وکٹ کریمر نے حاصل کی ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جنہوں نے 24 گیندوں پر 35 رنز اسکور کئے ۔ شعیب ملک ویلیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ 133 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی ۔ جب عماد وسیم 12 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 136 رنز پر گری جب شاہد خان آفریدی 3 گیندوں پر دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ آٹھویں وکٹ بھی 136 رنز پر گری جب وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنا رن آؤٹ ہو گئے ۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے ۔