منیٰ سانحہ ، خصؤصی کال سینٹرقائم کئے جائیں،وزیراعظم کی ہدایت

195

سانحہ منیٰ کے تناظر میں وزیراعظم نوازشریف نے وزارت مذہبی امور کو خصوصی کال سینٹر قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے نیویارک سے وزارت مذہبی امور کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ منیٰ سانحے کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے اور سانحہ کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کو تمام تر صورتحال سے بھی آگاہ رکھا جائے ۔