وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنا ابھی باقی ہے اور اس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونا چاہئے ۔ دنیاکورہنےکےلیےبہترجگہ بناناسب کی ذمےداری ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا 2015 کے بعد ترقیاتی ایجنڈا تبدیلی کے عزم کا اظہار ہے ۔ ایجنڈے کی منظوری سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم ہے ۔ بڑے حصے کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ترقیاتی اقدامات کو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا دنیا سے غربت کا خاتمہ ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔
نواز شریف کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی اہم اقدامات کرنے ہوں گے ، حکومت پاکستان نے کئی شعبوں میں اہم اصلاحات کی ہیں ، وژن 2025ترقیاتی اہداف کی جانب ہماراعملی قدم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا اقوام متحدہ کو اہداف حاصل کرنے کےلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، دنیاکورہنےکےلیےبہترجگہ بناناسب کی ذمےداری ہے۔