نندی پور پاورپراجیکٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا گیا ۔ تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر نندی پور پاورپراجیکٹ معاملے کی تحقیقات کے لئے جسٹس ریٹارئرڈ ناصر اسلم زاہد کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا گیا ۔ کمیشن کو 3 نکاتی تحقیقات کا اختیار دیا گیا ہے۔ کمیشن اس بات کی تحقیق کرے گا کہ کامیاب آزمائش کے با وجود نندی منصوبے کی خرابی کی وجوہات کیا ہیں؟ کمیشن نندی پور پراجیکٹ پر مختلف ادوار میں ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لے گا اور تحقیقاتی کمیشن منصوبے سے بجلی کی پیدوار میں تعطل و تاخیر کے ذمے داروں کا تعین کرے گا۔