حکومت نےایف آئی اےکےاختیارات میں توسیع کانوٹی فیکیشن جاری کردیا

200

وفاقی حکومت نےایف آئی اے کےاختیارات میں توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ تحقیقاتی ادارہ انسداد دہشت گردی، تحفظ پاکستان، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمات درج کر کے تفتیش کرسکےگا۔

وفاقی حکومت کے احکامات کے تحت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں نئے اختیارات کیساتھ ایک پولیس اسٹیشن قائم ہو گا، نیا پولیس اسٹیشن ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے تحت کام کرے گا۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلا دیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کسی بھی شخص کو 90روز ک کیلیےحراست میں رکھ سکے گی ، کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے اسلام آباد دفتر کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ، ایف آئی اے کو پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کے تحت مقدمات کی تحقیقات کا اختیار حاصل ہو گا ۔