ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کراچی کے تاجروں نے برے ترین حالات میں بھی کام جاری رکھا ان کے ہمت اور حوصلے کو داد دیتا ہوں ۔
کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کراچی کے تاجروں کی ہمت متاثرکن ہے ، اب جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے جرم کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھامتعدد دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کی پناہ گاہوں کو ختم کر دیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر حکومت اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں۔