قندوزمیں طالبان کا قبضہ،افغان ارکان پارلیمنٹ کا اشرف غنی سے استعفے کا مطالبہ

464

قندوز میں طالبان سے شکست پر افغان ارکان پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا جبکہ دوسری جانب طالبان سے مقابلے کے ملک بھر سے فوجی دستے قندوز پہنچا دیئے گئے ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان اراکین پارلیمنٹ نے قندوز میں طالبان کے ہاتھوں شکست کے بعد صدر اشرف غنی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان سے مقابلے کیلیے ملک بھر سے افغان فوجی دستے قندوز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ امریکا اور نیٹو اسپیشل فورسز بھی قندوز میں طالبان کے خلاف محاذ آرا ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قندوز کی لڑائی میں اب تک 140 شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں ۔