لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی قونصل خانے کا افتتاح کردیا

219

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں چینی قونصل خانے کا افتتاح کردیا ۔ میاں شہباز شریف کا کہنا ہے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ چینی سفیر کا کہنا ہے چین میں شہبازشریف کو مین آف ایکشن کہا جاتا ہے ۔

لاہور میں قونصل خانے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ مزید مستحکم ہوتا جا رہا ہے ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔

افتتاح کے موقع پر چینی سفیر سن ویڈانگ کا کہنا تھا لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چینی قیادت اورعوام میں بہت مقبول اورہردلعزیزہیں، شہبازشریف نے پاک ، چین دوستی کو نئی بلندی تک پہنچانے میں شاندار کردار ادا کیا، بلاشبہ شہبازشریف نے اپنے ایکشن سےعوام کی فلاح و بہبود کیلئے زبردست کام کیے۔ چینی سفیرکا کہنا تھا پاکستان میں ترقیاتی اور توانائی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلیے کوشاں ہیں ، مستحکم پاکستان چین کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا پنجاب میں شہبازشریف کی شاندار کارکردگی کا اعتراف چین میں بھی کیا جاتا ہے، پنجاب پہلے سے زیادہ ترقی یافتہ خوشحال نظر آتا ہے جس کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے۔