لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی ، 6 انسانی اسمگلر گرفتار

220

ایف آئی اے نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے احمد چوہدری نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے اقبال ٹاؤن میں ٹریننگ سینٹر پر چھاپا مار کر چار انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 پاسپورٹ ، میڈیکل سرٹیفکیٹس ، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس ، اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں ۔ احمد چودھری کے مطابق گرفتار ملزمان میں گرفتارانسانی اسمگلرز میں حاجی نذر ، اشرف ، علی رضا اور طارق طفیل شامل ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دوسری کارروائی موڑسمن آباد میں کی گئی جہاں ایک ریکروٹنگ ایجنسی میں چھاپا مارا گیا جہاں سے 2 ملزمان مطیع الرحمان اور صدام حسین کو گرفتار کیا گیا ۔ احمد چوہدری کا کہنا تھا گرفتار ملزمان سے 25 پاسپورٹس اور خالی اسٹمپ پیپر بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق ملزمان لوگوں کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب ، یواے ای اور ملائیشیا بھجواتے تھے۔