پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ایک روزہ میچ میں جیت کے لئے 260 رنز کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان کی طرف سے سب نمایاں بلے باز محمد رضوان رہے جنہوں نے 75 رنز بنائے ۔
ہرارے سپورٹس کلب میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب اظہر علی 22 گیندوں پر 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 24 کے مجموعی اسکور پر گری جب احمد شہزاد 16 گیندوں پر 12 رنز بنا کر پاینگارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ 35 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب محمد حفیظ 19 گیندوں پر 10 رنز بنا کر جونگوے کی گیند پر کیچ پکڑا کو پویلین لوٹ گئے ۔ چوتھی گرنے والی وکٹ شعیب ملک کی تھی جو 49 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نیمبو کی گیند پر بولڈ ہو گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 100 رنز تھا ۔ 128 رنز پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب سرفراز احمد 59 گیندوں پر 44 رنز پر کیچ پکڑا کو پویلین لوٹ گئے ۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے جنہوں نے 61 گیندوں پر 61 رنز اسکور کئے ۔ محمد رضوان نے 74 گیندوں پر 75 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس طرح پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں 259 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لئے 260 رنز کا ہدف دیا ۔
زمبابوے کی طرف سے پاینگارا ، کریمر ، جونگوے اور نیمبو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب پاکستان کے بلے باز اظہرعلی اور عماد وسیم رن آؤٹ ہوئے ۔