الیکشن کمیشن نے صدیق بلوچ کی اسمبلی رکنیت بحال کردی ، نوٹی فیکیشن جاری

198

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا حکم موصول ہونے کے بعد صدیق بلوچ کی اسمبلی رکنیت کی بحالی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔

الیکشن کمیشن نے صدیق بلوچ کی اسمبلی رکنیت بحال کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخات کا شیڈول بھی واپس لے لیا ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 154 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ صدیق بلوچ کی اسمبلی رکنیت بحال کی جائے اور ضمنی انتخاب شیڈول بھی واپس لیا جائے ۔