وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب ڈالر اور باقی 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں ۔
ودہولوڈنگ ٹیکس کے حوالے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ جو ٹیکس نمبر رکھتے ہیں ان سے ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ قرضوں کی واپسی کے لیے آئی ایم ایف سے پروگرام طے کر لیا ہے ۔