سدرن کمانڈ کی کمان لیفٹینننٹ جنرل عامر ریاض نے سنبھال لی،جبکہ سبکدوش لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہناتھا کہ جیوے جیوے بلوچستان اور جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ حقیقت ہے،پاکستان کو کچھ نہیں ہو گا،بلوچستان ہم سب کا تھا،ہے اور رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینننٹ جنرل عامر ریاض نے ایک پروقار تقریب میں سدرن کمانڈ کی کمان سنبھال لی۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سمیت اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے لیفیٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام کے دوران انھیں ہر کسی سےمحبت ملی۔ بلوچستان ہم سب کا تھا ہے اور رہے گا،جیوے جیوے بلوچستان اور جیوے جیوے پاکستان کانعرہ حقیقت ہے۔