آرمی چیف برطانیہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے دورے کے دوران اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف برطانیہ کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران برطانیہ کے اعلیٰ سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی وزیرخارجہ تھریسامے اور وزیرداخلہ سے بھی ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانوی ایوان نمائندگان سے خطاب کیا اور تھرڈ یوکے آرمڈ ڈویژن کا دورہ بھی کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے آرمڈ ڈویژن کے تربیتی سیشن میں شرکت کی۔