وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان کی سیاست کا محور وزیراعظم بننا ہے ، 11 اکتوبر کو لاہور کے شیر جب جاگیں گے تو گیڈر بھاگ جائیں گے ۔
لاہور کے علاقے سمن آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا الزامات اور بہتان تراشیاں مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روک سکتے ، عمران خان کا لاہور میں کچھ نہیں بننے والا، عمران خان کی سیاست نےملک کونقصان پہنچایا۔
وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا ایک طرف ملک کی سیاست اور دوسری طرف یوٹرن خان ہیں، عمران خان پاکستان کی جمہوریت کےلیےخطرہ بنتاجارہاہے، عمران خان ہرصورت وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا عمران خان کو خیبرپختونخوا کی حکومت ملی مگر وہ وہاں جاتے ہی نہیں ۔ عمران خان خدمت کی بنیاد پر مقابلہ کریں ، ان کے پاس کے پی کے میں خدمت کی کوئی مثال دینے کو نہیں ہے ۔