پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ این اے 122 ایک حلقے کا الیکشن نہیں پورے پاکستان کا الیکشن ہے ۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے زہراہتمام ڈونگی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب 11 اکتوبر کو عوام فیصلہ کریں گے کہ مستقبل کا وزیراعظم کون ہو گا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت عوام کی جیت ہوگی۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب کو جیتنے سے پہلے لاہورجیتنا ہے، عوام نےتحریک انصاف کوووٹ دیاتویہ انقلاب کاآغاز ہوگا۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو دھاندلی روکنے کیلئے تیار کیا ہے، الیکشن کمیشن کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے، نظام کی تبدیلی کے لیےتحریک انصاف کوووٹ دیناہوگا۔