گیارہ اکتوبرکو عوام شیر کو بلے مارمار کر بھگا دیں گے ، جہانگیر ترین

182

رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین کا کہنا ہے این اے 154 میں عوام کے ڈر سے شیر بھاگ گیا ، 11 اکتوبر کو این اے 122 میں عوام شیر کو بلے مار مار کے بھگا دیں گے ۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آج سے کچھ عرصہ پہلے عمران خان نے 2 وکٹیں گرائی تھیں، وہ نئے نظام کی بنیاد تھیں ، نئے نظام میں وزیراعظم عمران خان ہوں گے ۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا نیا پاکستان ایک نیا نظام ہے، نئے نظام میں کرپشن، مہنگائی کا خاتمہ ہو گا، حکمرانوں نے بڑے بڑے میگا پروجیکٹ کے نام پر لوٹ مار کی، تحریک انصاف اقتدارمیں آکر لوٹ مار کرنے والوں کو پکڑے گی، لاہور:حکمران عوام کاپیسہ لوٹ کربیرون ملک محل بناتےہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا ملک میں بجلی ، پانی ، گیس نہیں، قوم کا پیسہ چوری کرنے والوں کو اُلٹا لٹکائیں گے۔