خاندانی نظام سے نجات کے لئے بلے کو کامیاب کرائیں ، شیخ رشید

193

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خاندانی نظام سےنجات کے لئے 11 اکتوبر کو بلے کو کامیاب کرانا ہو گا ، لاہور میں عوام سے انصاف مانگنے آیا ہوں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا ایازصادق نے2 سال تک میرامائیک بندرکھا،اللہ تعالیٰ نے انصاف کردیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا ودہولڈنگ ٹیکس ایسے لوگوں نے لگایا جو خود 5 ہزار ٹیکس دیتے ہیں، ان سے زیادہ ٹیکس تو ایک ڈرائیور دیتا ہے ۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ این اے122کے الیکشن کی بنیاد دھرنے نے رکھی، عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کہ وہ ہی تبدیلی لا سکتا ہے، 11 تاریخ کو عوام نکلیں گے اور بلے کو ووٹ دیں گے، آنےوالے دنوں میں پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آںے والا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے نندی پور پروجیکٹ میں قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا، قائداعظم سولر پارک سے 18 سے 20 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔