بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ساؤتھ افریقہ کو جیت کے 93 رنز کا ہدف دے دیا ۔ بھارت کے چار بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔
کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ بھارت کی طرف سے آر شرما اور ایس دھون نے اننگز کا آغاز کیا ۔ بھارت کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ایس دھون 12 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ دوسری وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویرات کوہلی 1 گیند پر ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ تیسری وکٹ 43 کے مجموعی اسکور پر گری جب شرما 24 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 45 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی چوتھی وکٹ گری ، 67 کے اسکور پر بھارت کی پانچویں وکٹ گری ، 69 کے اسکور پر بھارت کی چھٹی وکٹ گری ۔ ساتویں وکٹ جب گری اس بھارت کے مجموعی اسکور 79 تھے ۔ 85 کے مجموعی اسکور پر بھارت کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔ دسویں وکٹ 92 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ اس طرح بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 17.2 اوورز کھیل کر 92 رنز بنائے اور ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لئے 93 کا ہدف دیا ۔
ساؤتھ افریقہ کیطرف سے کے جے ایبٹ اور عمران طاہر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ۔ سی ایچ مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات ، بھارت کے چار بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔