دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 93 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں حاصل کر لیا ۔
کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔ زمبابوے کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز ہاشم آملہ اور اے بی ڈیویلیئر نے کیا ۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہاشم آملہ 3 گیندوں پر 2 اسکور بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسری وکٹ 38 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈی پلیسز 14 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 49 کے اسکور پر گری جب اے بی ڈیویلیئر 21 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 76 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ گری جب فرحان نہاردین 18 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انڈیا کی طرف سے آر ایشون 3 اور اے آر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے پہلے ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انڈیا کی ساری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ اور ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لئے 93 رنز کا ہدف دیا ۔ بھارت کی طرف سے آر شرما اور ایس دھون نے اننگز کا آغاز کیا ۔ بھارت کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ایس دھون 12 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ دوسری وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویرات کوہلی 1 گیند پر ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ تیسری وکٹ 43 کے مجموعی اسکور پر گری جب شرما 24 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 45 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی چوتھی وکٹ گری ، 67 کے اسکور پر بھارت کی پانچویں وکٹ گری ، 69 کے اسکور پر بھارت کی چھٹی وکٹ گری ۔ ساتویں وکٹ جب گری اس بھارت کے مجموعی اسکور 79 تھے ۔ 85 کے مجموعی اسکور پر بھارت کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔ دسویں وکٹ 92 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ اس طرح بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 17.2 اوورز کھیل کر 92 رنز بنائے اور ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لئے 93 کا ہدف دیا ۔
ساؤتھ افریقہ کیطرف سے کے جے ایبٹ اور عمران طاہر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ۔ سی ایچ مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات ، بھارت کے چار بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔