وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں مبینہ جعل سازی سے جائیداد ہتھیانے کی واردات کو نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور نیب کو مشترکہ تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
کراچی میں دو وکلاء نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے مالک عرفان احمد کو جائیداد سے محروم کرنے کا وفاقی وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا ۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کسی کو غیر قانونی طور پر جائیداد سےمحروم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے ۔ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو نیب سے رابطہ کر کے مشترکہ تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ شخص کو انصاف کی فراہمی اور ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ، نیب کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کا دائرہ وسیع کرے۔