حب پاور کمپنی کی بلوچستان میں پاورپلانٹ لگانے کے لئے نیپرا کو درخواست

140

حب پاور کمپنی نے پاور پلانٹ لگانے کے لئے نیپرا کو لائسنس کی درخواست دے دی ۔ کمپنی بلوچستان میں 660 میگاواٹ کے دو یونٹ لگائے گی ۔

اسلام آباد: حب پاور کمپنی بلوچستان میں درآمدی کوئلے سے 1320 میگاواٹ کا نیا پلانٹ لگائے گی ۔ درخواست کے مطابق کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے حامل 660 میگاواٹ کے 2 یونٹ لگائے، منصوبے کیلئے1.8ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ 1320 میگاواٹ کے منصوبے کو اگست 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔