اسلام آباد: پی آئی اے اور پالپا کے درمیان مذاکرات ناکام

146

پی آئی اے اور پالپا کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ پی آئی اے حکام نے پالپا کے چار میں تین مطالبات منظور کرنے سے انکار کر دیا ۔

اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد میڈیا کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کا کہنا تھا کہ پالپا کی طرف سے چار مطالبات پیش کئے گئے ۔ شیر علی خان کا کہنا تھا کہ پالپا کا مطالبہ تھا کہ ڈائریکٹر فلائٹس آپریشن کو برطرف کیا جائے ، دوسرا مطالبہ پالپا کے پائلٹس کو جاری نوٹسز اور تحقیقات واپس لے جائیں ، تیسرا مطالبہ نوکری سے فارغ پائلٹس کو بحال کیا جائے اور پالپا کو چوتھا مطالبہ تھا کہ پالپا کے مطابق سنیارٹی کے تعین کیا جائے ۔

ترجمان ایوی ایشن کا کہنا تھا پالپا کے غیر منصفانہ مطالبات قبول نہیں کر سکتے ، صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا حج شیڈول کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔ شیر علی خان کا کہنا تھا کہ پیشگی شرائط قابل قبول نہیں ہیں۔ حکومت نے پالپا کو مسائل کے حل کے لیے 24 سے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔

ترجمان شیر علی خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران پی آئی اے نے معاملےکےحل کےلئے10رکنی کمیٹی کی تجویز پیش کردی ، مذاکراتی کمیٹی میں 4 پائلٹس ، پالپا کے 4 نمائندے شامل کرنے کی تجویز دی ہے اور کمیٹی میں پی آئی اے انتظامیہ کے 2 نمائندے بطور مبصر شامل کرنے کی تجویز دی ہے ۔