چیئرمین سینیٹ کا ایم کیوایم کے استعفے منظور کرنے سے صاف انکار

163

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے نامنظور کرتے ہوئے رولنگ دی ہے کہ چالیس دن تک اسمبلی سے غیر حاضر رہنے پر کسی کے استعفے منظور نہیں ہو جاتے ۔

چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے احتجاجاً دیئے تھے اور ان استعفوں کے پیچھے سیاسی ایجنڈا تھا اس لئے ان کے استعفے منظور نہیں کئے جاسکتے ۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ یہ رولنگ مستقبل میں بھی کام آئے گی ۔ رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا اکٹھے استعفے آنے پر ان می مصدقہ تصدیق لازمی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں پر دستخط کی تصدیق کرنا ہوتی ہے ، اسپیکر،چیئرمین آئین ،قانون اور ایوان کے رولز کے پابند ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نظاہر لگتا ہے کہ بعض اراکین نے استعفے رضاکارانہ نہیں دیئے ۔