کابل:صوبہ ہلمندکے سابق گورنر کے گھر کے باہر دو خودکش دھماکے

190

کابل میں صوبہ ہلمند کے سابق گورنر کے گھر کے باہر خودکش دھماکہ کیا گیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے میں کسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل میں صوبہ ہلمند کے سابق گورنر نعیم بلوچ کے گھر کے باہر دو حملہ آوروں نے خودکش دھماکے کئے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت سابق گورنر نعیم بلوچ گھر پر موجود نہیں تھے ۔ میڈیا کے مطابق خودکش دھماکے میں کسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ۔