پی پی 16 اٹک میں ضمنی انتخاب کے لئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔
پی پی 16 اٹک کی نشست سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کےبعد خالی ہوئی تھی ۔ نشست پر مقابلہ شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر شجاع خانزادہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم کے درمیان ہو رہا ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور فوج کی بھاری نفری تعینات تھی ۔