پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا ہے اگر کسی نے ایل این جی اور نندی پور پروجیکٹ میں کرپشن کی ہے تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ نوازشریف سےسوال پوچھنےوالوں نےکیا زرداری صاحب سےپوچھااتناپیساکہاں سےلائے؟ پیپلزپارٹی نے5سال بینظیرقتل کیس کی تحقیقات نہیں کرائیں کیونکہ وہ خود ملوث تھی۔
اسلام آباد: سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا تھا مشرف نے12اکتوبرکی انکوائری اس لیےنہیں کرائی کیونکہ وہ خود ملوث تھے، پرویز مشرف نے لوگوں کو قتل کرایا، مارک سیگل بیان دیتے ہوئے رو پڑا، پیپلزپارٹی والوں نے قاتلوں کو مفاہمت کے نام پر ساتھ بٹھایا۔
سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا تھا کن لوگوں کی وجہ سے سیاست،سیاستدان اور جمہوریت بدنام ہوئی؟ سندھ میں 60سے70عہدیداربشمول چیف سیکریٹری عبوری ضمانت پر ہیں، کبھی فریال تالپورکےکاغذات سامنےآئے،ڈاکٹرعاصم کیلئےکس کوخفت اٹھانا پڑی؟ ایان علی ڈالروں سے بھری لانچ سمیت پکڑی گئیں کسی نے نہیں پوچھا وہ پیسا کس کا تھا ۔
مشاہداللہ کا کہنا تھا ہم نندی پور میں ملوث نہیں اس لیے انکوائری کرا رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا میں نہیں کہتا کہ آج کرپشن نہیں ہو رہی، اگر کسی نے ایل این جی اور نندی پور پروجیکٹ میں کرپشن کی تو ان پر لعنت بھیجتا ہوں ، مگر آپ لوگوں کی یاددہانی کے لئے یاد دلا دوں کہ نندی پورپاورپراجیکٹ پرویزمشرف دورمیں شروع ہواتھا۔