سپریم کورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ممتاز قادری کے وکیل کو اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے سامنے ایک شخص کے قتل کا معاملہ زیرغور ہے ، عدالت کے سامنے شرعی نہیں بلکہ فوجداری مقدمہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں کہ شریعت کے بارے میں کچھ کہیں ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد: اپنے دائرے کار میں رہتے ہوئے صحیح فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے، اسلامی تحریک اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سزا دینے کا اختیار قاضی اور عدالت کو ہے، اگر توہین رسالت کی سزا کا اختیار ہر مسلمان کے ہاتھ آجائے تو معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔
جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے کسی پر توہین رسالتﷺ کا الزام لگا دیا جاتا ہے، اب یہ قائد اعظم والا پاکستان نہیں رہا بلکہ تفرقے ہو چکے ہیں۔