قندوزحملےمیں پاکستانی سیکورٹی حکام ملوث نہیں ، آئی ایس پی آر

172

افغانستان کے صوبے قندوز پر حملے میں پاکستان کے سیکورٹی حکام ملوث نہیں ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قندوز حملے کی مذمت کی ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے والے بیان میں کہا گیا ہے قندوز حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور یہ خبریں حقائق کے منافی ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے افغان حکومت کی جانب سے لگائے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکام کے بیانات ناقابل فہم ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان حکام کے بیانات حقائق کے خلاف اور بے بنیاد ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عوام پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے ۔