آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ کیا اور کیڈٹس کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کر کے پی ایم اے میں تربیتی پروگرامز کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زیر تربیت کیڈٹس کو تازہ ترین علاقائی اور عالمی حالات سے آگاہ رکھا جائے۔ اعلیٰ پیشہ وارانہ تربیت سے ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔