ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی نے گورنر سندھ کے بھائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ درخواست کے مطابق عامرالعباد اور وقارالعباد گورنر کے نام پر بھتہ وصول کرتے ہیں ۔
کراچی: ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی نے گورنرسندھ عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد اور وقار العباد کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر العباد اور وقارعباد ، گورنر کا نام استعمال کر کے ان کی کمپنی سے بھتا وصول کرتے ہیں ، اب تک 43 لاکھ روپے بھتا دے چکے ہیں ، بھتا دینے کے باوجود دونوں بھائی ہراساں کر رہےہیں۔ رضاعلی عابدی کا درخواست میں موقف ہے کہ گورنرکا نام استعمال کر کے کمپنی سے سولر لائٹ لگانے کا ٹھیکہ لیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت تحفظ فراہم کرے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔