عوام چھوٹی اور بڑی برائی کے چکر سے نکل کر سچائی کا ساتھ دیں،میاں مقصوداحمد

205

امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ عوام اب چھوٹی اور بڑی برائی کے چکر سے نکل کر سچائی اور نیکی کا ساتھ دیں ، اسلامی نظام کے ذریعے پاکستان کو ایک مکمل اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

میاں مقصود احمد کا کہنا تھا سیاست کو کاروبار بنانے والوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے جماعت اسلامی کے امیدوار ان انتخابات میں حصہ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے نہیں لیتے بلکہ وہ سیاست براے خدمت کرتے ہیں ۔ہم نے بلدیاتی الیکشن میں اہل اور صاف ستھرے کردار کے حامل افراد عوام کے سامنے لائے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے سیاسی بیداری، دیانتدار قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامی پاکستان سے ہی ملک سے کرپشن وکمیشن ،تعصب ولسانیت، فرقہ پرستی اور موروثیتی سیاست کاخاتمہ ممکن ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ ہمارے امیدواران باکردار، امانت ودیانت کے حامل ہیں جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کو عوام میں مقبولیت واعتماد حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کئی رہنماقومی وصوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں کے ممبر رہے ہیں مگر آج تک ان کے دامن پر کرپشن کا ایک بھی دھبہ نہیں جبکہ سابق اور موجودہ سیاستدانوں کے اربوں روپے کے کرپشن کے ۔