آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکورٹی کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونےوالےبیان کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس میں سیکورٹی کی بیرونی صورتحال کا بھی جامع جائزہ لیا گیا ، خصوصی طور پر افغانستان کی صورتحال اور پاک افغان بارڈر سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔