داعش کے خلاف روس سے مدد کی درخواست کر سکتے ہیں،عراق

193

عراقی پارلیمنٹ کی دفاع اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ حکیم الزمیلی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف عراقی حکومت روس سے مدد کی درخواست کر سکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اگلے چند ایام کے دوران عراقی حکومت کی درخواست پر روس شمالی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملوں کا آغاز کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی حملوں کی درخواست شام میں اس کی کارروائی کے نتائج پر منحصر ہو گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے شمالی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پرروسی حملوں کی پیشکش کا خیرمقدم کیا تھا ۔