ترک فوج کی دو کارروائیوں میں 13 کرد باغی ہلاک

168

ترک فوج نے ملک کے جنوب مشرقی کرد آبادی والے علاقوں میں دو مختلف کارروائیوں میں 13 باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

انقرہ: ترک فوج نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 3 باغی وان صوبے میں ایک کاروائی کے دوران مارے گئے جبکہ 10 باغیوں کو حَکاری میں ایک حملے کرنے کی کوشش کے دوران ہلا ک کیاگیا ۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں ترک حکومت اورکالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے درمیان فائربندی کے ختم ہونے کے بعد اب تک فریقین کے 350 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔