پاکستان سالانہ 2ملین ڈالرزخوردنی تیل کی درآمدپرخرچ کرتاہے،ماہرین

175

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 2 ملین سے زائد کا زرمبادلہ خوردنی تیل کی درآمد پر خر چ کیا جاتا ہے۔

زرعی ماہرین نے مقامی سطح پر تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میںہر سال 2ملین سے زائد کثیر زرمبادلہ خورد نی تیل کی درآمد پر خر چ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ اور موسمی تغیریات کی وجہ سے تیلدار اجناس کی پیداوار کم ہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تیلدار اجناس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیا جائے اورزرعی سائنسدان سرسوں اور کینولہ کی کم دورانیہ کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کریں۔