وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ کہتا ہوں کہ عمران خان چور اور دشمنوں کو آلہ کار ہے ، بیرونی چندے کو عمران خان نے ملک میں عدم استحکام کے لیے استعمال کیا، عمران خان نے بیرونی فنڈز کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کیلیے استعمال کیا گیا۔ کہتے ہیں عمران خان نے چینی صدر کا دورہ رکوانے کے لیے دھرنا دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا عمران خان کی جماعت غیر ملکی چندے سے چلتی ہے ، عمران خان کی جماعت کو غیر پاکستانی یہودی، ہندو اور سکھوں کی فرمز نے چندہ دیا، پرویز رشید نے فائل دکھاتے ہوئے کہا کہ اس فائل میں تمام یہودی ، ہندو اور سکھ فرموں کے نام موجود ہیں ، عمران خان کاغذوں کے پلندے لیکر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اس فائل کا جواب بھی دینا پڑیگا، غیرملکی فرمز کا چندہ نہ صرف الیکشن کمیشن سے چھپایا بلکہ اسے دھرنوں کیلیے استعمال کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں انہیں میرے سوالوں کا جواب بھی دینا چاہیے، عمران خان تم پاکستان کے دشمنوں کے آلہ کار ہو۔
پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان کے باہر سے کروڑوں ڈالر جمع کرنے کے باوجود انہیں انتخابی نشان کیسے الاٹ ہوا، الیکشن کمیشن نے اپنے اصولوں کی خلاف ورزی کیسے کی ، تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن میں کیا گٹھ جوڑ ہے ؟ 13مہینوں سے حیلے بہانوں سے عمران خان کے جرم پر پردہ ڈالا جاتا رہا، عوامی نمایندگی ایکٹ کی خلاف ورزی کے باوجود عمران خان کو کیسے اجازت دی گئی ، عمران خان نے 2013الیکشن میں حصہ لینے کا حق دھاندلی سے حاصل کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ہم الزامات نہیں لگارہے یہ دستاویزت امریکی ڈیپارٹمنٹ کی ہیں، اور ان پر غیرملکی چندے کی وصولی سے متعلق عمران خان کے دستخط بھی موجود ہیں، پاکستان کے عوام عمران خان کی نیت جان گئے تھے اسلیے انہیں الیکشن میں شکست ہوئی، عمران خان کو جمہوریت کے ساتھ کی گئی دھاندلی کا جواب دینا ہوگا، الیکشن کمیشن نے آج تسلیم کیا ہے وہ تحریک انصاف کی فنڈنگ کا کیس سنے گا، عمران خان ملک دشمنوں کے آلہ کار نہیں تو مجھے عدالت لیکر جائیں، عمران خان سازش میں کامیاب ہو جاتے تو کیا پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑپاتا، عمران خان کی چوری کوپی ٹی آئی کےبانی رکن اکبرایس بابر نے بے نقاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ اکبرایس بابرنے تحریک انصاف کی فنڈنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن میں درخواست دی۔