اسلام آباد:وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو حتمی شکل دے دی گئی

157

وزیراعظم نوازشریف کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ وزیراعظم 4 روزہ دورے پر 21 اکتوبر کو امریکہ پہنچیں گے ۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو حتمی شکل دیتے ہوئے طے کیا گیا کہ وزیراعظم 4 روزہ دورے پر 21 اکتوبر کو امریکہ پہنچیں گے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے وزیراعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت دی تھی ۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیراعظم امریکی صدر سے 22 اکتوبر کو ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سرتاج عزیز، اسحاق ڈار، چودھری نثار ، طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں دورے کے حوالے سے دفاع، تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقعے پروزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دورہ امریکاسے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔