پاکستان میں 124ملزمان انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں،ریڈبک

131

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ ریڈبک کے مطابق خاتون سمیت 124 ملزمان انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ۔

کراچی: ایف آئی اے کی ریڈ بک کے مطابق اسلام آباد میں انسانی اسمگلنگ کا کاروبار عروج پر ہے ، ریڈ بک کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں انسانی سمگلنگ میں 34 ملزمان ملوث ہیں ۔ ریڈ بک کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے کاروبار کا حجم 32 ارب ڈالر ہے ۔ ریڈبک کے مطابق پاکستان اپنی جغرافیائی اور معاشی حالت کے باعث اسمگلرز کے لیے نہایت اہم ہے۔ مذکورہ بالا انسانی اسمگلرز کی انتہائی مطلوب ایف آئی اے ریڈ بک کی تفصیلات ریڈ بک کے چھٹے ایڈیشن 15-2014کی ہیں۔