گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں شارع فیصل کو خوبصورت بنانے سے متعلق اجلاس ہوا ۔
کراچی : ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اجلاس میں شارع فیصل سے تمام ہورڈنگز ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ہورڈنگز ہٹانے کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ ، کمشنر کراچی شعیب صدیقی ، ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمٰی ، ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کے نمایندے شریک تھے ۔