مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1341 ارب 55 کروڑ روپے شامل کر دئیے

210

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1341 ارب 55 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 6.02 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1341 ارب 55 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی 6.10 فیصد سے 6.02 فیصد سالانہ کے حساب سے 1341 ارب 55 کروڑ روپے ہی مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 35 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔