بدین کا معرکہ ذوالفقار مرزا گروپ کے نام

299

بدین کی ٹاؤن کمیٹی کے 14 وارڈز پر ذوالفقار مرزا گروپ نے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ پی پی پی خالی ہاتھ ملتے رہ گئی ہے ۔ مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تاھ کہ پیپلزپارٹی کی شکست اس کی نااہلی اور میرا عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری جیت کی وجہ بنی ہے ۔

غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کےمطابق بدین میں ذوالفقار مرزا کے حامی امیدواروں نے میلہ لوٹ لیا ہے ۔ ذوالفقار مرزا گروپ نے 14 وارڈز میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بدین کی ٹاؤن کمیٹی پنگریو کے تینوں نشستوں پر ذوالفقار مرزا کے گروپ کے حامی امیدوار جنرل کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ۔ پنگریو کی وارڈ نمبر ایک سے مرزا گروپ کے حاجی پناہ ملاح 257 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ پنگریو کی وارڈ نمبر دو سے مرزا گروپ کے سکندر سومرو 477 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

پنگریو وارڈ نمبر3 پر مرزا گروپ کے گلزار ملاح 522 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ بدین کی وارڈ نمبر 4 سے مرزا گروپ کے غلام حسین 7 سو 42 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کےمطابق بدین کی یونین کونسل فتح آباد سے ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسام مرزا ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔ بدین کی واڑڈ نمبر 7 سے مرزا گروپ کے محمد رحیم 1502 ووٹوں سےکامیاب ہوئے ہیں ۔ بدین کی وارڈ نمبر 9 سے مرزا گروپ کے فتح گوپانگ 901ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ۔

بدین کی وارڈ نمبر 8 سے مرزا گروپ کے اعجاز خواجہ 14 سو 94 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ بدین کی وارڈ نمبر 11 سے مرزا گروپ کے طارق میمن 13 سو 5 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ بدین کی وارڈ نمبر 12 سے مرزا گروپ کے ریاض حسین 916 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ بدین کی 2 وارڈز پر آزاد امیدوار جبکہ 2 پر عوامی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔

ٹاؤن کمیٹی کھوسکی کی 9 میں سے 5 وارڈز پیپلز پارٹی کامیاب جبکہ 4 پر مرزا گروپ کامیاب قرار پایا ہے۔ بدین کے الیکشن کی سب سےاہم بات پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن بھی اپنی نشست ہار بیٹھے ہیں ۔

فتح کی خبر ملتے ہی ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے بڑی تعداد میں ریلی نکالی۔ من چلوں نے بھنگڑے ڈالے اور دل کھول کر جشن منایا اس موقع پر فائرنگ بھی کی گئی ۔