جماعت اسلامی کراچی کے تحت بنگلہ دیش میں نام نہاد ٹریبیونل کی طرف سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے خلاف نیو ایم اے جناح روڈ پر اسلامیہ کالج تا مزار قائد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔