سابق امریکی سینٹر کی موت سے پہلے آخری خواہش

320

جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال کے بستر مرگ پر پڑے سابق ریپبلکن سینٹر باب بینئٹ نے اپنی موت سے چند گھنٹے پیشتر اپنے عزیزوں سے کہا کہ اس ہسپتال میں اگر کوئی مسلمان ہے تو اس کو بلایا جائے وہ اس سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے بیانات پر معافی مانگنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمان امریکہ کی ایک بہترین اور متحرک کمیونٹی ہے وہ ٹرمپ کی جانب سے توہین آمیز بیانات پر شرمسار ہیں اور وہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون سے کیا جس کی سینٹر باب بئنیٹ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ باب بئنیٹ کچھ روز قبل انتقال کر گئے وہ امریکی اسٹیٹ یوتھا سے تین بار سینٹر منتخب ہوئے تھے۔