بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد بلوچ مستعفی

334

بلو چستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد بلوچ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار نذیر لانگو کے مطابق جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد بلوچ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے انہوں نے اپنا استعفیٰ  چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی کو بجھو ا دیا ہے ۔

جسٹس شکیل احمد بلوچ کا استعفیٰ منظوری کے لیے ایوان صدر کو بھیجا جائےگا جس کی باقاعدہ منظوری صدر ممنون حسین دینگے۔