رینجرز کی حمایت میں کراچی کے تاجر میدان میں آگئے

135

سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے کے خلاف آل کراچی تاجر اتحاد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دیدی۔

چیرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ رینجرز کے باعث کراچی میں امن ہوا بھتہ خوری ختم ہوگئی سندھ حکومت فوری طور پر رینجرز اختیارات میں توسیع کریں تاکہ شہر میں امن کی فضاء کو بر قرار رکھا جاسکے ۔ اس موقع پر عتیق میر حکومت سندھ کو تین دن کاالٹی میٹم دیتے ہوئےکہا کہ اگر تین دن میں رینجرزکواختیارت نہ دیےتووزیراعلیٰ ہاوس پردھرنادیں گے